Saturday, May 11, 2024

مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
October 1, 2019
 مکہ (92 نیوز) مکہ مکرمہ اور گرد نواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مکہ مکرمہ اور گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تیز ہواؤں سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ سڑکوں پر کھڑے پانی سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہے جبکہ سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار کے روز شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی اور لوگوں کو حفاظتی انتظامات کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی تھیں۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 10 اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔