Thursday, March 28, 2024

مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش نے پھر جل تھل ایک کر دیا

مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش نے پھر جل تھل ایک کر دیا
April 30, 2021

مکہ (92 نیوز) مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش نے پھر جل تھل ایک کر دیا۔ مسجدالحرام سمیت گردونواح میں بادل آج بھی خوب برسے۔

 عمرہ زائرین سمیت مسجد الحرام آنے والے نمازیوں کے چہرے خوشی سے مزید کھل اٹھے۔ بیت اللہ شریف کی چھت پر برسنے والی بارش اور میزاب رحمت سے گرتے قطروں سے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ عمرہ زائرین نے باران رحمت کے دوران بھی طواف جاری رکھا۔ تراویح کے لیے آئے نمازیوں نے دوران بارش نماز ادا کی۔