Friday, April 19, 2024

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب
September 4, 2020
 ریاض (92 نیوز) مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں مکہ کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل  نے خاد مین حرمین شریفین کی نمائندگی کرتے ہوئے خصوصی شرکت کی۔ سعوی فرماں رواشاہ سلمان کی  ہدایت پر تمام تر احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے غسل کعبہ  کا عمل نماز عشا کے بعد سرانجام دیا گیا۔ روح پرور تقریب کی قیادت گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل  نے کی جوکہ خادمین حرمین شریفین  کی نمائندگی بھی کر رہےتھے۔ ان کی آمد سے پہلے بیت اللہ کے دروازے کھول دئیے گئے اور سیڑھی دروازے پر نصب کر دی گئی ۔ غسل کعبہ کی تقریب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔ خانہ کعبہ کو زم زم سے غسل کے بعد عرقِ گلاب سے معطر کیا گیا۔ شہزادہ خالدبن فیصل نے اس موقع پر حجر اسود کا بوسہ بھی لیا۔