Friday, April 26, 2024

مکہ مکرمہ ، حج کے دوران مزدلفہ میں بچے کی پیدائش ہوئی

مکہ مکرمہ ، حج کے دوران مزدلفہ میں بچے کی پیدائش ہوئی
August 21, 2018
مکہ مکرمہ (92 نیوز) حج کے دوران مزدلفہ میں اردن جوڑے کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ۔ اردن سے تعلق رکھنے والا جوڑا مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف تھا کہ خاتون کو اچانک نزدیکی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اُس نے بچے کو جنم دیا۔ میڈیکل ٹیم کے مطابق  ماں اور بچہ دونوں خیریت  سے ہیں ۔ بچے کا نام وضاح رکھا گیا ۔