Friday, April 19, 2024

مکہ سے مدینہ کا سفر جلد ہی اونٹوں پر کیا جائے گا

مکہ سے مدینہ کا سفر جلد ہی اونٹوں پر کیا جائے گا
February 18, 2019
ریاض ( 92 نیوز) حج و عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ  جلد ہی اہل ایمان اونٹوں پر مکہ سے مدینہ منورہ جائیں گے اور وہ راستہ استعمال کریں گے جو حضور اکرم ﷺ نے ہجرت کے وقت اختیار کیا تھا۔ سنت نبویﷺ پرکاربند  رہ کر دنیا و آخرت دونوں میں عظیم  اجرکمایا جا سکتا ہے ، اسی  مناسبت سےسعودی  وزارت حج وعمرہ کی جانب سےایک شاندارمنصوبےکاآغاز کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے  تحت زائرین اس راستے سے  مکہ سےمدینہ منورہ جاسکیں گے جس راستے  کو سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے ہجرت کےدوران استعمال کیا۔ منصوبے کےتحت 380 کلو میٹر طویل ہجرہ روڈ کے 27 مقامات پر ہوٹل، آرام گاہیں، میوزیم اور دیگر چیزیں بھی تعمیر کی جارہی ہیں ۔ عرب میڈیاکےمطابق اونٹوں پرسفرکا آغاز غارِثورسےشروع ہوگا جہاں آقائے دوجہاں حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ نےحضرت ابوبکرصدیق ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ کیساتھ  تین روزقیام کیاتھا۔ کارواں تمام تاریخی مقامات سےہوتا ہوا مدینہ منورہ پہنچے گا،سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق  زائرین  کیلئےاونٹوں کےعلاوہ  گاڑیوں  ،فائر بیلونز اورموٹربائیکس کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔