Tuesday, May 7, 2024

مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے پاکستانی حاجیوں کی گاڑی حادثے کا شکار

مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے پاکستانی حاجیوں کی گاڑی حادثے کا شکار
September 4, 2018
ریاض (92 نیوز) حج کی ادائیگی پر جانے والے پاکستانیوں کی گاڑی مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے دو کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا سکھر سے ہے۔ ان کی شناخت علی، عمران اور رضوان میمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے سلمان کا تعلق بھی سکھر سے ہے جو کنگ عبد العزیز اسپتال مکہ میں زیر علاج ہے۔ جاں بحق رضوان میمن کے بھائی راحیل میمن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ میتیں لانے کیلئے تعاون نہیں کر رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ اس حوالے سےاقدامات کریں۔