Sunday, May 5, 2024

مکھی کی بات کسی اور نے کی تھی !!! ایم کیو ایم سے ملاقات میں وضاحت کر دوں گا : نوازشریف

مکھی کی بات کسی اور نے کی تھی !!! ایم کیو ایم سے ملاقات میں وضاحت کر دوں گا : نوازشریف
June 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکھی کی بات کسی اور نے شروع کی تھی، میں نے جواب میں صرف اس بات کا نوٹس لئے جانے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات میں بھی اس بات کی وضاحت کر دوں گا۔ انہوں نے کہا 5 ارب روپے گرین ٹرین کےلئے رکھ دیئے ہیں جبکہ کراچی واٹر سپلائی کےلئے 2 ارب روپے بھی جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی حیدرآباد موٹروے پر کام شروع ہو چکا ہے، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 50 فیصد وفاق دے رہی ہے۔ 2سال میں موٹر وے آپ کے سامنے رکھ دیں گے۔