Sunday, September 8, 2024

مکمل فٹ ہوں!!! ٹیم میں کھلانا یا نہ کھلانا سلیکٹرز کا کام ہے: محمد عرفان

مکمل فٹ ہوں!!! ٹیم میں کھلانا یا نہ کھلانا سلیکٹرز کا کام ہے:  محمد عرفان
August 10, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فاسٹ باو¿لر محمد عرفان نے کہا ہے کہ انہیں اب تک پاکستان میں ہوم کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا، وہ مکمل فٹ ہیں، ٹیم میں کھلانا یا کھلانا سلیکٹرز کا کام ہے۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے والے کلب کرکٹ میچ میں قومی کرکٹر محمد عرفان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عرفان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ سری لنکا میں ہونے والی پاک سری لنکا کرکٹ سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی تینوں فارمیٹس میں بہترین رہی جبکہ فیلڈنگ کے شعبہ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس دی۔ فاسٹ باولر محمد عرفان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ہوم گراونڈ میں ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا جبکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورے کہ بعد یہ بات ثابت ہو گئی کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔ محمد عرفان کاکہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور آئندہ ہونے والی سیریز میں ان کی شمولیت کا انحصار سلیکٹرز پر ہو گا۔محمد عرفان نے نئے اور پرانے کھلاڑیوں کے موجودہ ٹیم کمبی نیشن کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی وہ شائقین کے لیے بہترین کھیل پیش کریں گے۔