Thursday, March 28, 2024

مکمل تیاری کے ساتھ ورلڈ کپ کیلئے جارہے ہیں، روحیل نذیر

مکمل تیاری کے ساتھ ورلڈ کپ کیلئے جارہے ہیں، روحیل نذیر
January 9, 2020
لاہور (92 نیوز) قومی انڈر 19 ٹیم  کے کپتان روحیل نذیر کا کہنا ہے مکمل تیاری کے ساتھ ورلڈ کپ کیلئے جارہے ہیں، جیت کر واپس آئیں گے، آل راؤنڈر عباس آفریدی بھی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں، قومی ٹیم کل جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔ قذافی سٹیڈیم میں انڈر19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے ایک ماہ میں کھلاڑیوں پر بہت  محنت کی، ہمارے انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں۔ روحیل نذیر نے مزید کہا بہت سے کھلاڑی جنوبی افریقہ میں کھیل چکے ہیں، مصباح الحق اور سرفراز احمد نے بھی  ہمیں خصوصی ٹپس  دیں۔ آل راؤنڈر عباس آفریدی نے کہا ٹیم کوئی بھی ہو، ہم اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم جمعہ کی صبح روحیل نذیر کی قیادت میں جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔ جنوبی افریقہ میں انڈر19ورلڈکپ کا میلہ 17 جنوری سے سجنے جا رہا ہے جس میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شریک ہوں گی۔