Friday, April 19, 2024

مکسڈ مارشل آرٹس کی ایک اور بڑی فائٹ آج ہو گی

مکسڈ مارشل آرٹس کی ایک اور بڑی فائٹ آج ہو گی
October 6, 2018
لاس ویگاس ( 92 نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس کی ایک اور بڑی فائٹ آج ہو گی، آئرلینڈ کے کونر میکریگر اور روس کے خبیب میں گھمسان کا رن پڑے گا ، روسی باکسر  ناقابل شکست رہنے کے لئے پرعزم ہیں تو کونر میکریگر نے بھی جیت کے لئے کمر کس لی۔ مکسڈٖ مارشل آرٹس کا ایک اور بڑا معرکہ  ہونےکو تیار ہے ، آئرش  فائٹر کونر میکریگر اور روسی فائٹر خبیب میں زورکا جوڑ پڑے کا مکوں ، گھونسوں اور ککس کی ہوگی برسات۔ دونوں فائٹرز آج رات لاس ویگاس  کے رِنگ میں  ٹکرائیں گے،دلچسپ فائٹ دیکھنے کے لیے  باکسنگ دیوانے بھی بے قرار ہیں۔ خبیب ناقابل شکست رہنے کے لیے پرعزم  ہیں جب کہ  روسی باکسر 26 فائٹس اپنے نام کر چکے ہیں ۔ کونر میکریگر  اب تک 24 فائٹس لڑ چکے ہیں  جن میں سے 21 جیتی اور تین میں شکست سے دو چارہوئے۔ باکسنگ ماہرین فائٹ کو یو ایف سی کی تاریخ کی سب سے بڑی فائٹ قرار دینے لگے۔