Friday, March 29, 2024

مکس مارشل آرٹ مقابلے ، کمارو عثمان نے جارج میسویڈل کو دھول چٹا دی

مکس مارشل آرٹ مقابلے ، کمارو عثمان نے جارج میسویڈل کو دھول چٹا دی
July 12, 2020

ابو ظہبی ( 92 نیوز) ابو ظہبی میں مکس مارشل آرٹ مقابلے  میں  امریکی نژاد نائیجرین ویلٹر ویٹ چیمپئن کمارو عثمان نے امریکا کے جارج میسویڈل کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ۔یو ایف سی کے دوسر ے مقابلے میں روس کے مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی پیٹر یان نے دوبا ر کے چیمپئن جوز الڈو کو شکست دے کر بینٹم ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

امارات کا یاس جزیرہ یو ایف سی مکس مارشل آرٹس مقابلوں کے مقام میں تبدیل ہوگیا،  مکس مارشل آرٹ کے پہلے مقابلے میں امریکی نژاد نائیجرین کماروعثمان  نے امریکہ کے ہی جارج میسویڈل   کو  ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا  ۔

تینتیس سالہ  عثمان نےمیسویڈل کے خلاف پچاس  پینتالیس ،پچاس پینتالیس  اور انچاس ،چھالیس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے   بیلٹ کاکامیابی سے  دفاع کیا  ۔

جارج میسویڈل   برازیل کے  گلبرٹ  برنز  کے کورونا ٹیسٹ  مثبت آنے کے بعد   چھ دن کے نوٹس پر  عثمان  کے مقابلے کے لیے رنگ میں آئے ۔

یو ایف  سی کے دوسر ے مقابلے میں روس کے مکسڈ مارشل آرٹس  کھلاڑی پیٹر یان نے  دوبا ر کے چیمپئن جوز الڈو کو شکست دے کر بینٹم  ویٹ  کا ٹائٹل  جیت لیا ۔

رشین   باکسر نے آخری راؤنڈ میں  مکوں کی بارش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو اٹھنے کا موقع  نہ دیا ،پیٹر یان یو ایف سی چیمپئن شپ کا ٹائٹل  جیتنے والےروس کے دوسرے  کھلاڑی بن گئے ہیں۔