Thursday, April 25, 2024

مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں کا حملہ، 14 سکیورٹی اہلکار شہید

مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں کا حملہ، 14 سکیورٹی اہلکار شہید
October 15, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق گوادر کے علاقے کوسٹل ہاوئے بزی ٹاپ پر دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے او جی ڈی سی ایل کے قافلے کو نشانہ بنایا، جس میں 14 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ سیکورٹی فورسزبھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر مکران کوسٹل ہائی وے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔