Friday, April 26, 2024

مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گرد حملے میں شہید ایف سی اہلکار کی نمازجنازہ ادا

مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گرد حملے میں شہید ایف سی اہلکار کی نمازجنازہ ادا
October 16, 2020
 لسبیلہ (92 نیوز) مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گرد حملے میں شہید سات ایف سی اہلکار اور سات سکیورٹی گارڈز کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ اجتماعی نماز جنازہ آواران ملیشیاء کیمپ لسبیلہ میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں ایف سی بلوچستان کے اعلیٰ حکام کی شرکت ہوئی۔ شہدا کی میتیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق گوادر کے علاقے کوسٹل ہاوئے بزی ٹاپ پر دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے او جی ڈی سی ایل کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 14 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی ۔