Friday, April 26, 2024

مکران کوسٹ کے قریب پاک بحریہ نے بڑی مقدار میں حشیش پکڑ لی

مکران کوسٹ کے قریب پاک بحریہ نے بڑی مقدار میں حشیش پکڑ لی
August 7, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے تعاون سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کر کے مکران کی سمندری حدود میں گوادر کے قریب 32 ملین ڈالرکی مالیت کی تقریباً 1600 کلو گرام حشیش پکڑ لی جسے بیرون ملک سمگل کیا جانا تھا۔ مزید کارروائی کے لئے پکڑی جانے والی حشیش کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن نہ صرف پاک بحریہ کی مسلسل اور موثر نگرانی کا نتیجہ ہے بلکہ اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنے کے عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔