Sunday, September 8, 2024

مکان پر قبضہ کے خلاف گوجرہ کا خاندان احتجاج کیلئے لاہور پہنچ گیا

مکان پر قبضہ کے خلاف گوجرہ کا خاندان احتجاج کیلئے لاہور پہنچ گیا
July 1, 2016
لاہور(92نیوز)گوجرہ میں مکان پر قبضہ ہوا تو جرمن پلٹ متاثرہ خاندان لاہورپہنچ گیا۔پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے قبضہ واگزارکرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے پرانی چمڑہ منڈی گوجرہ کے رہائشیوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے مکان پر قبضہ کروادیا ہے۔۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی درخواست دی لیکن انہوں نے بات سننے سے انکار کر دیا۔۔ مظاہرین نے قبضہ واگزار کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو گھر پر قبضہ کر لیا گیا ہے اور اس پر ظلم یہ کہ مقدمات بھی ہمارے ہی خلاف درج کر لئے گئے ہیں۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم کا نوٹس لیں اور انصاف دلوائیں ۔