Sunday, September 8, 2024

مکالمے کو ڈرامائی لہجہ دے کر اپنی جداگانہ شناخت بنانے والے لیجنڈ اداکار محمد علی کو ہم سے بچھڑے دس برس بیت گئے

مکالمے کو ڈرامائی لہجہ دے کر اپنی جداگانہ شناخت بنانے والے لیجنڈ اداکار محمد علی کو ہم سے بچھڑے دس برس بیت گئے
March 19, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) تین دہائیوں سے زائد عرصے تک بے شمار فلموں میں یادگار کردار ادا کرنے والے لیجنڈ اداکار محمد علی کو آج ہم سے بچھڑے دس برس بیت گئے۔ مکالمے کو ڈرامائی لہجہ دے کر اپنی جداگانہ شناخت بنانے والے محمد علی نے اپنے فنی سفر کا آغاز براڈ کاسٹر کی حیثیت سے کیا۔ آواز کے جادو سے روشنیوں اور رنگوں کی دنیا میں داخل ہوئے۔ ریاض شاہد کی فلم خاموش رہو اور ہمایوں مرزا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم آگ کا دریا میں ایسی پرفارمنس دی کہ صرف ایک بڑا آرٹسٹ ہی نہیں اداکاری کا ایک نیا اسلوب بھی سامنے آیا۔ دو دہائیوں سے زائد عرصے تک سکرین پر راج کرنے والے محمد علی نے تین سو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ محمد علی پردہ سمعیں کے ہی شہنشائے جذبات نہ تھے بلکہ انہوں نے حقیقی زندگی بھی شہنشاہ کی طرح گزاری اور خوب خدمت خلق کی۔ یوں تو اداکاری کی دنیا کئی درجوں اور جہتوں میں بٹی ہوئی ہے لیکن دلیپ کمار کے بعد محمد علی ایک ایسے آرٹسٹ ہیں جنہیں بیک وقت کمرشل، کلاسیک اور حقیقی ایکٹر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔