Wednesday, May 8, 2024

مڈٹرم انتخابات کےلئے ماحول ساز گاربنایاجارہا ہے:پرویز مشرف

مڈٹرم انتخابات کےلئے ماحول ساز گاربنایاجارہا ہے:پرویز مشرف
March 22, 2015
کراچی(نائنٹی ٹو نیوز)سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کےسربراہ پرویزمشرف نےبلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کااعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں مڈٹرم الیکشن کیلئےماحول سازگار بنایا جارہا ہے۔ کراچی کےمقامی ہوٹل میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کےاجلاس سےخطاب میں  پرویزمشرف نے کہا کہ  ان کی جماعت نہ صرف بلدیاتی انتخابات میں حصہ لےگی بلکہ کامیاب ہوکربھی دکھائےگی۔ ان کی جماعت میں کروڑ پتی اورارب پتی لوگ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پرسیاسی مقدمات بنائے گئے،مگروہ گھبرا ئے نہیں اور مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ عہدیداروں نے بڑے مشکل حالات میں پارٹی چلائی،اب حالات بہتر ہیں، ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کی جائےگی۔ پرویز مشرف نےکہاکہ ہم پاکستان اورپاکستان ہم سے ہے۔ پاکستان کےمستقبل کیلئے کام کرنا ہوگا، نظام تبدیل کئےبغیر ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی۔