Saturday, May 4, 2024

مڈل ویٹ باکسنگ چیمپئن مقابلہ‘ عامر خان اور کینیلو آل وریز آج رنگ میں ٹکرائیں گے

مڈل ویٹ باکسنگ چیمپئن مقابلہ‘ عامر خان اور کینیلو آل وریز آج رنگ میں ٹکرائیں گے
May 7, 2016
لاس ویگاس(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور میکسیکن باکسر کینیلو آلوریز آج مڈل ویٹ چیمپین کے ٹائٹل کے لیے رنگ میں اتریں گے۔ دونوں باکسرز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاس ویگاس کے باکسنگ ایرینا میں بیس ہزار سے زائد شائقین اپنے اپنے فیورٹ باکسر کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوں گے۔ عامر خان چونتیس مقابلوں میں اکتیس فائٹس جیت چکے ہیں۔ عامر خان نے انیس مقابلوں میں حریفوں کو ناک آو¿ٹ کیا۔ ادھر کینیلو کو کیرئیر میں صرف مے ویدر سے ہی شکست ہوئی۔ اڑتالیس میں سے سینتالیس مقابلے کینیلو کے نام رہے۔ عامر خان کا کہنا ہے کینیلو کو شکست دینا ایک بڑا اپ سیٹ ہو گا۔ فتح کی صورت میں ان کی مے ویدر سے فائٹ کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ ادھر آلوریز نے بھی عامر خان کو ایک بہترین باکسر قرار دیا ہے۔ دونوں باکسر ز نے فائٹ سے ایک دن قبل اپنا وزن کرایا اور ستر کلو گرام وزن کے ساتھ دونوں ہم پلہ رہے۔ رنگ میں کس کا پلڑا بھاری رہے گا فائٹ کے بعد پتہ چلے گا۔