Friday, March 29, 2024

مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا، وطن واپسی کا امکان

مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا، وطن واپسی کا امکان
June 23, 2015
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کےلئے موجود پاکستانی کرکٹر حارث سہیل ان فٹ ہو گئے، گھٹنے کی انجری کے باعث انہیں پاکستان واپس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق مڈل آرڈر بیٹسمین گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے اور پریکٹس سیشن میں بھی شرکت نہیں کر پائے، انجری کی وجہ سے انہیں واپس بلائے جانے کا امکان ہے۔ حارث سہیل سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےلئے پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔ امکان تھا کہ انہیں محمد حفیظ کی جگہ دوسرے ٹیسٹ میں جگہ دی جائے گی۔ باو¿لنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے کے بعد حفیظ کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔