Saturday, April 27, 2024

مچھلیوں کی افزائش کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

مچھلیوں کی افزائش کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام
November 20, 2016

کراچی(92نیوز)ماہی گیری اور مچھلیوں کی افزائش کے عالمی دن کے موقع پر آبی حیات کو درپیش مسائل سےمتعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے نیشنل سینٹر فار میری ٹائم کی جانب سے فن میلے کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی ماہی گیروں اور سمندری حیات کو لاحق خطرات پرعوام کو آگاہ کرنے کے لیےمیری ٹائم میوزیم میں رنگا رنگ میلا سجا اسٹالز پر مختلف اقسام کی مچھلیوں اور ان کی خوراک کو پیش کیا گیا ۔ میلہ میں  بھوت بنگلہ  میجک شو اور میوزیکل پروگرام کا تڑکا بھی لگایا گیا تھا۔

نیشنل سینٹر فار میری ٹائم پالیسی ریسرچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمانڈر سجاد احمد کھر کا کہنا تھا کہ میلے کا مقصد سمندری حیات اور اس سے وابستہ افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔  عوام کے لیے میلے میں تفریح کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کا بھی خاص اہتمام کیا گیا تھا ۔