Saturday, April 27, 2024

مچھلیاں پرندوں کی طرح مل کر گانا گاتی ہیں : تحقیق

مچھلیاں پرندوں کی طرح مل کر گانا گاتی ہیں : تحقیق
September 25, 2016
پرتھ (ویب ڈیسک) محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف ریکارڈنگز سے پتا چلتا ہے کہ مچھلیاں اکٹھے ہو کر گانا گاتی ہیں بالکل اسی طرح جس طرح پرندے گانا گاتے ہیں۔ سمندروں کے بارے میں عمومی تاثر یہی ہے کہ وہ ایک مکمل خاموش جگہ ہوتی ہے مگر حقیقتاً ایسا نہیں ہے۔ اگر کان لگا کر سنا جائے تو سمندر میں مختلف آوازیں سماعتوں سے ٹکراتی ہیں جن میں سے ایک مچھلی کی آواز بھی ہے۔ زیرآب پانی میں زیادہ تر جس نوع کی آواز سنائی دیتی ہے وہ سولوئسٹ مچھلی ہے۔ یہ مچھلی اپنے منہ سے مسلسل آواز نکالتی رہتی ہے مگر جب دیگر مچھلیوں کی آوازیں اس میں شامل ہو جاتی ہیں تو یوں محسوس ہوتی جیسے یہ مل کر گانا گا رہی ہیں۔ آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی پرتھ کے محقق رابرٹ مک کولے اور ان کے ساتھیوں نے اٹھارہ ماہ تک تحقیق کے بعد یہ نتائج مرتب کیے ہیں۔ محققین نے مچھلیوں کی گانا گانے سات مختلف اقسام کی نشاندہی کی ہے۔ رابرٹ مک کولے کا کہنا ہے وہ گزشتہ تیس برسوں سے مچھلیوں کا میوزک سن رہے ہیں۔ ان کا میوزک سکواکس‘ بربل اور پوپ قسموں پر مشتمل ہے۔