Thursday, April 25, 2024

مچھروں پر قابو پانے میں ناکامی سے زکا وائرس پھیل رہا ہے : عالمی ادارہ صحت

مچھروں پر قابو پانے میں ناکامی سے زکا وائرس پھیل رہا ہے : عالمی ادارہ صحت
May 25, 2016
لندن (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ مچھروں پر قابو پانے میں ناکامی کی قیمت زکا وائرس کے پھیلاو¿ کی صورت میں ادا کرنی پڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ سے متعلق ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مارگریٹ نے کہا کہ ماہرین 70ءکی دہائی میں زکا وائرس کے حامل مچھروں پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ زکا وائرس اس وقت دنیا کے 60 سے زیادہ ممالک میں موجود ہے اور حال ہی میں یہ وائرس افریقہ تک پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹر مارگریٹ نے کہا اس وبا کے پھیلنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سے نمٹنے کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں یا تیاریوں میں کمی رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زکا وائرس کیخلاف مہم کے دوران 1962ءمیں 18 ممالک نے اس کیڑے سے نجات حاصل کر لی تھی مگر مچھر میں مزاحمت پیدا ہونے اور سیاسی ارادے کے کمی کے باعث یہ وائرس پھر اٹھ کھڑا ہوا۔