Saturday, May 11, 2024

مچھ میں کان کنوں کے سفاکانہ قتل کیخلاف دھرنا جاری، صوبائی وزراء سے مذاکرات ناکام

مچھ میں کان کنوں کے سفاکانہ قتل  کیخلاف دھرنا جاری، صوبائی وزراء سے مذاکرات ناکام
January 4, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) مچھ میں کان کنوں کے سفاکانہ قتل کیخلاف کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا لاشیں رکھ کر دھرنا جاری ہے ، مظاہرین کے صوبائی وزراء سے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے ۔

مظاہرین کی جانب سے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہاہے ، دوسری جانب سانحہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں   قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

ادھر وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرداخلہ شیخ رشید کوئٹہ پہنچے جن کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں  چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی ایف سی نے وزیرداخلہ کو سانحہ مچھ سے متعلق بریفنگ  دی ۔

شیخ رشید تھوڑی دیر میں مظاہرین سے مذاکرات کے لئے جائیں گے۔