Thursday, May 9, 2024

مچھ میں کان کنوں کے اجتماعی قتل پر ہزارہ برادری کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

مچھ میں کان کنوں کے اجتماعی قتل پر ہزارہ برادری کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری
January 5, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) مچھ میں گیارہ کان کنوں کے اجتماعی قتل کے خلاف کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ لواحقین نے مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر انصاف دلانے کا مطالبہ کر دیا۔

شدید سرد موسم میں خواتین بچے اور بزرگ شہری بڑی تعداد میں دھرنے میں موجود ہیں۔ احتجاجی دھرنے میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان نہیں آتے اور مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاجی دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

دھرنے کے شرکاء اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی سربراہی میں وفد کے دھرنے کے شرکاء کے درمیان طویل مزاکرات ناکام ہوئے جبکہ صوبائی حکومت کی کوشش بھی ناکام رہی۔