Thursday, May 9, 2024

مچھ میں کان کنوں کابہیمانہ قتل ، وزیر اعظم کا ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کا عزم

مچھ میں کان کنوں کابہیمانہ قتل ، وزیر اعظم کا ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کا عزم
January 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے مچھ میں کان کنوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ کہا کہ کان کنوں کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونیوالے کان کنوں کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، ظالم جلد اپنےانجام کو پہنچ جائیں گے ۔

وفاقی کابینہ کےا جلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو سانحہ مچھ اور مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی، وزیر داخلہ نے بتایا کہ مظاہرین کے آٹھ میں سے سات مطالبات تسلیم کرلیے، بلوچستان اسمبلی کے استعفوں کا تعلق ہم سے نہیں۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے  نوجوان اسامہ ستی کی موت پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا ، وزیراعظم نے کہا کہ اسامہ ستی واقعے پر انصاف ہوگا، ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں۔ پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔

کابینہ اجلاس میں اسامہ ستی کی موت اور سانحہ مچھ کے شہدا کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔