Tuesday, April 23, 2024

مچھ جیل کا خوفناک ماحول،صولت مرزا کی بے خواب راتیں اور سگریٹ نوشی

مچھ جیل کا خوفناک ماحول،صولت مرزا کی بے خواب راتیں اور سگریٹ نوشی
March 18, 2015
مچھ جیل(ویب ڈیسک)مچھ جیل کے خوفناک ماحول میں بے خواب راتیں اور مسلسل سگریٹ نوشی کرنے والا صولت مرزا بار بار رشتہ داروں کے بارے میں پوچھتا رہا۔ خطرناک مجرم کی زندگی کا آخری سورج بھی غروب ہوگیا۔ صولت مرزا سے خاندان کے افراد نے آخری ملاقات کرلی جبکہ مجرم نے وصیت لکھ ڈالی۔ خوفناک ترین مچھ جیل میں انیس مارچ کی صبح ساڑھے پانچ بجے پھندے پر لٹکا دیا جائے گا۔ مسلسل بے خواب راتیں گزارنے اور روزانہ سو سے زائد سگریٹ پینے والے قیدی کی چوبیس گھنٹوں میں تین مرتبہ تلاشی لی جارہی ہے تاکہ وہ خود کو نقصان نہ پہنچاسکے۔ صولت مرزا نے انیس سو اٹھانوے میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سربراہ شاہد حامد، ان کے محافظ اور ڈرائیور کو قتل کیا تھا جس پر انیس سو ننانوے میں گرفتار کرکے سزائے موت سنائی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صولت مرزا کے بلیک وارنٹ جاری کئے تو مچھ جیل کی سکیورٹی بڑھادی گئی۔ جیل کی طرف جانے والی تمام شاہرائیں بلاک کردی گئیں۔ صولت مرزا قومی ایکشن پلان کے اعلان کے بعد مچھ جیل میں سزائے موت پانے والا پہلا قیدی ہوگا۔ جیل حکام کے مطابق مقتولین کے خاندانوں کو پھانسی کا عمل براہ راست دیکھنے کی دعوت دی جاچکی ہے تاہم جواب نہیں دیا گیا۔