Thursday, March 28, 2024

مچھ جیل میں صولت مرزا کو پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل،اہل خانہ سے آخری ملاقات کرادی گئی

مچھ جیل میں صولت مرزا کو پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل،اہل خانہ سے آخری ملاقات کرادی گئی
May 11, 2015
کوئٹہ(92نیوز)مچھ جیل میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کو کل صبح پھاسنی دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ صولت مرزا سے اہل خانہ کی آخری ملاقات کرادی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق صولت مرزا کو کل صبح ساڑھے چار بجے پھاسنی دی جائے گئی اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جبکہ صولت مرزا سے انکی اہلیہ بہنوں بھائیوں سمیت دیگر اہل خانہ کی ملاقات کرادی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اس حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ ایک بار پھر صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے پر وفاقی حکومت غور کررہی ھے تاہم جیل حکام کا کہنا ھے کہ انہیں اس حوالے سےکچھ پتہ نہیں۔