Tuesday, May 14, 2024

  مچل پائن گھڑسواری میں ٹرافی حاصل کرنیوالی پہلی خاتون جوکی بن گئیں

   مچل پائن گھڑسواری میں ٹرافی حاصل کرنیوالی پہلی خاتون جوکی بن گئیں
November 3, 2015
میلبورن(سپورٹس ڈیسک)خاتون  گھڑ سوار نے میلبورن کپ جیت کر تا ریخ رقم کر دی۔ مچل پائن میلبورن میں ہونے والے ایونٹ کی ایک سو پچپن سالہ تاریخ میں ٹرافی اپنے نام کرنے والی پہلی خاتون جوکی بن گئیں۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے سب سے مہنگے اور معتبر سمجھے جانے والے گھڑ دوڑ کے ایونٹ میلبورن کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی خاتون ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے سامنے مچل پائن نے پرنس آف پینزین نامی گھوڑے پر سوار ہو کر یہ کارنامہ سر انجام دیا اس کامیابی کے نتیجے میں وہ چھے اعشاریہ دو ملین آسٹریلوی ڈالرز کی خطیر رقم بھی جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔