Saturday, May 18, 2024

مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
August 19, 2018
سڈنی ( 92 نیوز)آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ، فاسٹ باؤلر نے آسٹریلیا کی جانب سے  73 ٹیسٹ ،153 ون ڈے اور30 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ۔  جانسن کا ایشز سیریز میں لمبی مونچھوں کا منفرد انداز بھی خوب ہٹ ہوا ۔ آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ، شہرہ آفاق کرکٹر اب انٹرنیشنل  کرکٹ میں  نظر نہیں آئیں گے ۔ مچل جانسن نے ٹیسٹ کیرئیر میں 313، ون ڈے میں 239  اور ٹی 20 کیرئیر میں 38 وکٹیں حاصل کیں۔ مچل جانسن نے ایشز سیریز میں منفرد انداز اپنایا ،لمبی مونچھوں سے بلے بازوں کو خوب ڈرایا،کرکٹر کا یہ اسٹائل خوب ہٹ ہوا۔