Thursday, March 28, 2024

مٹیاری کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا حادثہ ، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع

مٹیاری کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا حادثہ ، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
May 19, 2019
 مٹیاری (92 نیوز) مٹیاری کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے افسوس ناک حادثے میں ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ دریائے سندہ میں مٹیاری سے مانجھند انڑپور جانے والی مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس میں 12 مسافر ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کے لیئے ریسکیو آپریشن رات گئے روک دیا گیا تھا۔ دریائے سندھ میں کشتی تیز طوفانی ہواؤں کی لہروں کے باعث انڑپور مانجھند کے قریب الٹ گئی۔ چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں 4 خواتین دو مرد شامل ہیں۔ مٹیاری ایس ایس پی ،پولیس اورضلعی انتظامیہ بڑی تعداد میں دریائے سندہ پر ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کے لیے رات گئے ریسکیو آپریشن میں مصروف رہے۔ غوطہ خور اور بھاری مشینری بھی طلب کر لی گئ۔