Tuesday, May 21, 2024

مٹیاری کے عوام 21 ویں صدی میں بھی صاف پانی کی سہولت سے محروم

مٹیاری کے عوام 21 ویں صدی میں بھی صاف پانی کی سہولت سے محروم
December 29, 2019
مٹیاری (92 نیوز) پانی سے زندگی نہیں، پانی ہی زندگی ہے لیکن سندھ کی جیالی سرکار میں ضلع مٹیاری کے عوام 21 ویں صدی میں بھی صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں، مضر صحت پانی کے استعمال سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ دس لاکھ کی آبادی کا آر او پلانٹس بھی ناکارہ نکلا، ضلع مٹیاری پانی جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہوگیا۔ مضر صحت پانی کے استعمال سے بچوں، بڑوں کا برا حال ہوگیا۔ شہری ہیپاٹائٹس سمیت جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگے، کوئی پرسان حال نہیں۔ کروڑوں روپے لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم بنائی گئی مگر محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی کے باعث اسکیم کارگر ثابت نہ ہوسکی۔