Thursday, May 2, 2024

مٹیاری میں کشتی دریا میں الٹ گئی ، 4خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں ‏

مٹیاری میں کشتی دریا میں الٹ گئی ، 4خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں ‏
May 18, 2019

مٹیاری (92 نیوز) مٹیاری میں دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی ، دریا سے چار خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں ۔

بد قسمت کشتی مٹیاری میں دریا میں الٹی ، کشتی میں 12 افراد سوار تھے جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں  جبکہ ایک خاتون اور بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔

امدادی ٹیموں کی جانب سے ڈوبنے اور لا پتہ ہونے والے 6 افراد کی تلاش جاری ہے جب کہ گہرا اندھیرا  ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیوں میں  مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے ۔