Friday, May 10, 2024

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی
June 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بجٹ سے قبل ہی عوام کو بڑا ریلیف دے دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کر دی۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس دس اعشاریہ صفر سات فیصد مقرر کی گئی۔ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس تین اعشاریہ چھ سات فیصد کر دیا گیا۔ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی ۔

ادھر اوگرا نے جون کےلیے درآمدی ایل این جی کی قیمت دس اعشاریہ تین تین ڈالر فی یونٹ مقرر کر دی۔