Friday, March 29, 2024

مٹھی میں غذائی قلت سے مزید 4 بچے جاں بحق ،رواں ماہ تعداد 22 تک پہنچ گئی

مٹھی میں غذائی قلت سے مزید 4 بچے جاں بحق ،رواں ماہ تعداد 22 تک پہنچ گئی
December 8, 2018
مٹھی ( 92 نیوز) مٹھی میں اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا ، غذائی قلت کے شکار مزید 4  بچے جاں بحق ہو گئے ، رواں ماہ غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد  22 ہو گئی ۔ مٹھی میں گزشتہ کئی سالوں سے غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے مگر حکومتی اقدامات فوٹو سیشن اور کاغذائی کارروائی سے آگے نہ بڑھ سکے ۔ آج بھی غذائی قلت کے باعث مزید چار بچے دم تور گئے ۔ ماہ دسمبر میں اب تک کل 22 بچے حکومتی بے حسی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ، مگر ارباب اختیار کے اقدامات نوٹس لینے ، افسران بالا کو احکامات صادر کرنے سے آگے نہ بڑھ سکے ۔