Sunday, May 5, 2024

مٹھی اسپتال میں غذائی قلت کے شکار مزید 5 بچے دم توڑ گئے

مٹھی اسپتال میں غذائی قلت کے شکار مزید 5 بچے دم توڑ گئے
December 7, 2017

مٹھی ( 92 نیوز ) تھر میں موتکے سائے مسلسل لہرا رہے ہیں جبکہ مٹھی اسپتال میں غذائی قلت کے شکار مزید پانچ بچے دنیا سے منہ موڑ گئے ہیں ۔
دسمبر کے پہلے ہفتے اموات کی تعداد 19 تک پہنچ چکی ہے جبکہ تین ماہ میں 111 بچے غذائی قلت کے باعث دارفانی سے کوچ کر گئے ہیں ۔
غذائی قلت کے باعث سینکڑوں بچوں کی اموات کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں آج تک ٹھوس اقدام اٹھانے میں ناکام رہی ہیں ۔