Thursday, April 25, 2024

مُلک میں 13 مارچ سے زندگی بچانے والی ادویات کی برآمد نہ ہو سکی

مُلک میں 13 مارچ سے زندگی بچانے والی ادویات کی برآمد نہ ہو سکی
April 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مُلک میں 13 مارچ سے زندگی بچانے والی ادویات کی برآمد نہ ہو سکی۔ برآمد تعطل کا شکار ہونے سے مارکیٹ میں لائف سیونگ ادویات کے بحران کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ پاکستان  میں بائیولوجیکل ادویات کی درآمد مکمل طور پر رک گئی۔ ذرائع  کے مطابق 13 مارچ سے جان بچانے والی بائیولوجیکل ادویات کی درآمد مکمل طور پر رکی ہوئی ہے۔ پاکستان میں موجود ادویات  کا  اسٹاک بھی  ختم   ہو  چکا ہے ۔ ادویات کی قلت   نے خطرے کی گھنٹی  بجا دی۔ ذرائع کہتے ہیں  ادویات کے اجراء کے لیے نیشنل کنٹرول لیبارٹری میں سینکٹروں درخواستیں زیر التواء ہیں۔ تاہم درآمد رکنے کی وجہ نیشنل کنٹرول لیبارٹری میں  مجاز افسر کا عدم  تعیناتی ہے۔ اگر حکومت فوری طور پر بھی ریلیز آرڈر جاری کرے تو ادویات مارکیٹ تک پہنچانے میں 3 دن درکار ہونگے۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسویسی ایشن نے ڈریپ کو خط لکھ کر معاملہ جلد حل کرنے کی درخواست  بھی کر رکھی ہے ۔