Tuesday, April 23, 2024

مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں

مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں
July 21, 2020

پشاور ( 92 نیوز) پشاورمیں مویشی منڈیوں کی رونقیں بڑھ گئی ہیں، مویشیوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے منڈیوں کا رخ کرلیا ہے۔مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر تو کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جا رہا ہے مگر منڈیوں کے اندر ایس او پیز کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے۔

جوں جوں عید قربان قریب آتی جا رہی ہے، پشاور کی مویشی منڈیاں آباد ہوتی جا رہی ہیں۔  نڈیوں میں جہاں مویشیوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے وہاں لوگ بھی بڑی منڈیوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ کوئی جانور خریدے نہ خریدے، دو چار گھنٹے منڈی میں ضرور گزارتا ہے۔

منڈیوں کے مین گیٹ پر سینٹائزر گیٹ تو موجود ہیں اور ماسک کے بغیر کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں مگر منڈی میں داخل ہوتے ہی نہ تو ایس او پیز کا خیال رکھا جاتا ہے اور نہ ہی ماسک پہننے کی زحمت گوارا کی جاتی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بڑی منڈیوں کی جگہ چھوٹی منڈیوں کی حوصلہ افزائی کا وعدہ تو کر لیا مگر پشاور میں دو بڑی منڈیاں لگ گئیں تو حکومت سب کچھ بھول گئی، اب ان منڈیوں پر چیک موجود ہے اور نہ ہی چھوٹی منڈیاں بنانے کا کوئی منصوبہ۔