Friday, April 26, 2024

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دیدی

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دیدی
August 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھنا اقتصادی و مالی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی۔ وزارت خزانہ نے تصدیق کردی بتایا کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے کم کرنے کا جائزہ لیا تھا، جائزے کے بعد موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھی۔ موڈیز ، پاکستان ، ریٹنگ مستحکم قرار ، وزارت خزانہ ، تصدیق ، اسد عمر ، اسلام آباد ، 92 نیوز وزارتِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھنا اقتصادی و مالی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ موڈیز نے غیر یقینی اور مشکل ترین حالات میں پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ موڈیز ، پاکستان ، ریٹنگ مستحکم قرار ، وزارت خزانہ ، تصدیق ، اسد عمر ، اسلام آباد ، 92 نیوز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے موڈیز آؤٹ لک پر ٹویٹ میں کہا کہ عالمی وباء کے دوران موڈیز نے پاکستان کے معاشی نظام میں بہتری کی تصدیق کر دی اور وزیراعظم کے وژن، صحت اور معاشی تحفظ کے نقطہ نظر کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان نے معاشی اور قومی دونوں معاملات پر کامیابی حاصل کی ہے۔