Saturday, May 4, 2024

موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لُک منفی سے مثبت کر دیا

موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لُک منفی سے مثبت کر دیا
December 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت رپورٹ کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں موڈیز نے پاکستان کا آوٹ لُک منفی سے مثبت کردیا۔ موڈیز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ادائیگیوں کی صورتحال بہتر مزید بہتر ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نےبھی  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل کر مستحکم کر دیا، عالمی ادارے نے پاکستان کی  کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پرنئے سرے سےتصدیق کی ہے۔