Friday, May 17, 2024

موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں آتشزدگی،4افراد جاں بحق

موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں آتشزدگی،4افراد جاں بحق
January 2, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقہ موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں آگ بھڑک اتھی ،  آتشزدگی سے  جھلس کر 4 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے ۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ افسوسناک واقعہ رات گئے لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں پیش آیا ، جہاں چمڑے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ تین منزلہ عمارت کے پہلے فلور پر لگی، جس میں  چمڑے کے قالین اور کارپٹ موجود تھے،، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ  پر پہنچیں اور عمارت میں  پھنسے افراد کو نکالا ، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا ، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو اہلکار نے واقعہ کی روداد کچھ یوں بیان کی۔ عمارت میں رہائشی کمرے بھی ہیں جہاں محنت مزدوری کرنے کیلئے دور دراز سے آئے 200 سے زائد افراد رہائش پذیر تھے ، آگ میں زخمی ایک شخص کا کہنا ہے،، جب آگ لگی تو وہ کمرے میں سو رہے تھے۔ فائربریگیڈ عملے نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا، امدادی کاموں میں 12 گاڑیوں نے حصہ لیا، ابتدائی  طورپر ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے ، متاثرہ عمارت کے گرد بجلی کی تاروں کا جال  ہے۔آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔