Sunday, September 8, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند، موٹرویز کے مختلف سیکشن بند

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند، موٹرویز کے مختلف سیکشن بند
January 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کے ڈیرے ہیں، حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز کے مختلف سیکشن بند کردئیے گئے۔

موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک اور ہزارہ ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ اور ایم تھری فیض پور سے ننکانہ صاحب سیکشن حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا۔

شہریوں کو گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال، غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔