Saturday, April 20, 2024

موٹروے ڈپلومیسی،نعیم الحق پرویز رشید کی گاڑی میں بیٹھ گئے

موٹروے ڈپلومیسی،نعیم الحق پرویز رشید کی گاڑی میں بیٹھ گئے
May 20, 2016
بھیرہ(92نیوز)تحریک انصاف اور حکومت میں موٹروے ڈپلومیسی شروع ہوگئی ہے ۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق موٹر وے پروفاقی وزیراطلاعات  پرویز رشید کی کار میں بیٹھ گئے۔ پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہےکہ  بھیرہ میں آمنا سامنا ہونے پر پرویز رشید نے تبادلہ خیال کی دعوت دی  جس پر ان کی گاڑی میں بیٹھ گیا ۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ  وفاقی وزیر سے ہونے والی بات چیت سے تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کو آگاہ کریں گے۔