Thursday, April 25, 2024

موٹروے پولیس کا پتوکی کے نذدیک موٹرسائیکل سوارپر تشدد

موٹروے پولیس کا پتوکی کے نذدیک موٹرسائیکل سوارپر تشدد
August 29, 2018
لاہور( 92 نیوز)موٹروے پولیس بھی پنجاب پولیس کے نقش قدم پر چل پڑی ،  نیشنل ہائی وے پتوکی کے قریب موٹروے پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہری کے بار بار معافیاں مانگنے پربھی اہلکاروں نے ایک نہ سنی، 92 نیوز شہری کی آواز بنا تو ایس ایس پی مسرور عالم کولاچی نے متعلقہ افسران کو  معطل کر کے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ۔ شہری پر تشدد کی فوٹیج 92 نیوز کو موصول ہوئی ، جس میں بآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹروے پولیس اہلکار شہری پر گھونسوں اور ٹانگوں سے تشدد کر رہے ہیں جبکہ شہری کے بارہا معافیاں مانگنے کے باوجود موٹروے اہلکاروں نے ایک نہ سنی۔ دوسری جانب 92 نیوز پر خبر نشر ہوتے ہی آئی جی موٹرویز پولیس عامر ذوالفقار خان نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سینٹرل انکوائری سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔