Wednesday, April 24, 2024

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ ، ملزمان کی شناخت ہو گئی

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ ، ملزمان کی شناخت ہو گئی
September 12, 2020

لاہور ( 92 نیوز) موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ ، ملزمان کی شناخت ہوگئی، ڈی این اے بھی میچ کرگیا۔

موٹروے پر خاتون کے ساتھ درندگی کرنے والوں کی شناخت ہوگئی، ایک ملزم عابد علی بہاولنگر کا رہائشی اور عادم مجرم ہے،ملزم عابد 2013میں دوران ڈکیتی ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں بھی ملوث تھا تاہم ملزمان نے ڈرا دھمکا کر متاثرہ خاندان کو کیس واپس لینے پر مجبور کردیا۔

گجرپورہ زیادتی کیس کے ڈی این اے میچ کئے گئے تو ایک خاتون کا سیمپل عابد علی سے میچ کرگیا، ملزم کے والدین ایک سال قبل بہاولنگر چھوڑ کر چھانگا مانگا منتقل ہوئے جبکہ ملزم شیخوپورہ روڈ پر قلعہ ستار شاہ میں رہائش پذیر تھا۔

ملزم عابد علی کے والد اکبر نے92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عابد دو روز قبل شام چھ بجے چھانگا مانگا آیا تھا، ملزم شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ ہے، والد نے کہا اگر عابد واقعہ میں ملوث ہے تو بے شک گولی ماردی جائے۔

عابد علی کے ساتھ دوسرے ملزم کا نام وقار الحسن شاہ ہے جس کا تعلق چھانگا مانگا سے ہے، دونوں ملزم ایک ساتھ ہی رہتے ہیں۔