Friday, April 19, 2024

موٹروے زیادتی کیس کے ملزم عابد کی بیوی بشریٰ کا ابتدائی بیان ریکارڈ

موٹروے زیادتی کیس کے ملزم عابد کی بیوی بشریٰ کا ابتدائی بیان ریکارڈ
September 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) موٹروے زیادتی کیس کے ملزم عابد کی دوسری بیوی بشریٰ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ بشریٰ نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ کے بعد عابد گھر آیا تھا، وہ کافی پریشان دکھائی دے رہا تھا۔ واقعہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ واقعہ کے بعد اس کی شناخت ہوئی تو وہ فرار ہو گیا۔ قصور کے علاقے راؤ خاں والا میں ملزم کی گرفتاری کے لیے گزشتہ رات آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور پولیس نے حصہ لیا۔ کارروائی میں ملزم ہاتھ نہ آ سکا تاہم پولیس نے خاتون اور دو کزنز سمیت پانچ رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔ اس سے قلعہ ستار شاہ سے عابد ملہی کے ساتھ فرار ہونے والی دوسری  بیوی بشریٰ کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے عابد کے بھائی صابر اور بہنوئی عارف کو بھی فورٹ عباس سے حراست میں لے لیا۔