Friday, April 26, 2024

موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم 8 روز بعد بھی پکڑا نہ گیا

موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم 8 روز بعد بھی پکڑا نہ گیا
September 18, 2020
لاہور (92 نیوز) موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم 8 روز بعد بھی پکڑا نہ گیا۔ سکیورٹی فورسز نے عابد ملہی کی تلاش میں ننکانہ صاحب میں سرچ آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز نے عابد ملہی کی گرفتاری کے لئے ننکانہ صاحب میں بھی سرچ آپریشن کیا۔ ملزم حلیہ بدل کر ننکانہ میں سالی کے گھر پہنچا تھا۔ گھر والوں نے چھپ کر ون فائیو کو کال کر دی تاہم پولیس پہنچنے سے پہلے ہی ملزم فرار ہو گیا۔ عابد کی سالی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا حلیہ بہت خراب تھا، اس نے کھلے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے درباروں کا رخ کر لیا اور ایک ٹیم گرفتاری کے لئے سیہون شریف بھیجی گئی ہے۔ ملزم عابد کی دوسری بیوی بشریٰ نے پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ واقعہ کے بعد عابد گھر آیا تھا، وہ کافی پریشان دکھائی دے رہا تھا۔ سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور پولیس نے دو روز قبل رات کو قصور کے علاقے راؤ خاں والا سے عابد کے پانچ رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا تھا۔