Tuesday, May 21, 2024

موٹروے زیادتی کیس ، ملزم عابد ملہی کے ہمراہ فرار ہونے والی اسکی اہلیہ گرفتار ، ذرائع

موٹروے زیادتی کیس ، ملزم عابد ملہی کے ہمراہ فرار ہونے والی اسکی اہلیہ گرفتار ، ذرائع
September 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) موٹروے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق قلعہ ستار شاہ سے مرکزی ملزم عابد ملہی کے ہمراہ فرار ہونے والی اسکی اہلیہ بشریٰ کو گرفتار کر لیا گیا۔ تاندلیانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے عابد سے دوسری شادی کی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ ادھر مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے فورٹ عباس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ہوئی۔ عابد کے بھائی صابر اور بہنوئی عارف علی کو گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ انچارج انویسٹی گیشن گجرپورہ سے تفتیش انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی کے سپرد کر دی گئی۔ ملزم عابد کی گرفتاری کے لئے 2 ڈی ایس پی مقرر کر دیے گئے۔ سفاک درندے کا شناختی کارڈ بھی بلاک  کر دیا گیا۔