Wednesday, May 8, 2024

موٹروے زیادتی کیس، مبینہ ملزم وقار کے 4 بھائی، برادرنسبتی اور سسر گرفتار

موٹروے زیادتی کیس، مبینہ ملزم وقار کے 4 بھائی، برادرنسبتی اور سسر گرفتار
September 14, 2020
لاہور (92 نیوز) موٹروے زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، مبینہ ملزم وقارکے 4 بھائی، برادرنسبتی، سسر اور مبینہ ملزم شفقت کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وقار الحسن کے بیان کی روشنی میں پولیس نے مبینہ ملزم شفقت کو دیپالپور سے گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب مبینہ ملزم وقار الحسن کے برادرِنسبتی عباس خود پولیس کے سامنے پیش ہو گیا۔ ملزم وقار کے مطابق ملزم عابد علی، شفقت کے ساتھ ملکر وارداتیں کرتا رہا، مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال مفرور ہے۔ پولیس سے مرکزی ملزم عابد کی بہن ،بیٹی،اہلیہ اور والدہ کو رات گئے حراست میں لے لیا لیکن عابد کا سراغ تاحال نہ لگا سکی۔ پیشی سے قبل عباس نے ویڈیو بیان میں کہا اس کا عابد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اس کے ساتھ اسٹیل مل میں کام کرتا تھا۔ عباس کے اہلخانہ کا کہنا ہے ہمارے بچے بے قصور ہیں،جبکہ اہل محلہ کہتے ہیں کہ یہ شریف انسان کسی جرائم میں ملوث نہیں۔ مبینہ ملزم وقار الحسن گزشتہ روز خود پولیس کے سامنے پیش ہوا جبکہ عباس بھی اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے آج پیش ہوگیا۔