Wednesday, May 8, 2024

موٹروے زیادتی کیس، عدالت نے سی سی پی او لاہور کو آج طلب کرلیا

موٹروے زیادتی کیس، عدالت نے سی سی پی او لاہور کو آج طلب کرلیا
September 14, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے زیادتی کیس کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو آج طلب کرلیا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے یہ کیا انویسٹی گیشن ہے جس میں سی سی پی اومظلوم خاتون کو غلط کہہ رہا ہے۔ پتہ نہیں انویسٹی گیشن ہو رہی ہےیا ڈرامے بازی ہے۔ کیا وزیر قانون کوئی انویسٹی گیشن افسر ہے جو موقع پر جا کر تصویریں بنا رہے ہیں۔