Thursday, March 28, 2024

موٹروے ایم فور پر گوجرہ کے قریب گاڑی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی

موٹروے ایم فور پر گوجرہ کے قریب گاڑی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی
October 14, 2021 ویب ڈیسک

گوجرہ (92 نیوز) موٹروے ایم فور پر گوجرہ کے قریب گاڑی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

موٹروے ایم فور پر گوجرہ کے قریب 2 ملزمان نے لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی کی خالہ کے مطابق ملزمان نے 18 سالہ ارم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا  اور انٹرویو کے بہانے فیصل آباد لے جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

زیادتی کے بعد ملزمان متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد انٹرچینج پر اتار کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروا کے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی این اے بھی کروایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد مقامی پولیس بھی حرکت میں آگئی اور مرکزی ملزم حماد کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔